اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی وفد کے ہمراہ افغانستان روانہ ہو گئے
اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی وفد کے ہمراہ افغانستان روانہ ہو گئے۔ وفد میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان اور رکن پارلیمان غلام مصطفے شاہ، ساجد خان، رانا تنویر, گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار بھی شامل ہیں۔ افغانستان سے پاکستان میں سرمایہ کی نقل و حمل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا افغان سرمایہ کاروں کو پاکستان خاص طور پر رشکئی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی افغانستان کو پاکستان میں ہیلتھ ٹورازم کے فروغ پر دعوت دی جائے گی وفد کے گرمجوش سے استقبال کے لیے افغان حکومت نے تیاریاں شروع کر دیں کابل کی شاہراہوں کو پاکستان اور افغانستان کے پرچموں سے سجا دیا گیا پاک-افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواں ہیں، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں میں اضافے سے دوطرفہ تجارت اور باہمتی تعاون میں فروغ حاصل ہوگا،اسپیکر امید ہے دورہ افغانستان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں معاون ثابت ہوگا، اسپیکر