فردوس عاشق اعوان کاجہانگیر ترین کے بیان پر ردعمل
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن وزیراعظم قانون کی عمل داری چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین کے شکووں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین بھی رولز آف لا پر یقین رکھتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم قانون کی عمل داری چاہتے ہیں اور ان کےلیے عوامی مفادات ہی اولین ترجیح ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کوئی ورغلا نہیں سکتا، وزیراعظم عمران خان اپنے اور وزارت عظمی کے فیصلے خود کرتے ہیں۔