پی ڈی ایم اب نہیں رہی، اس میں واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: میاں افتخار
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس دے کر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) توڑ دی گئی اور پی ڈی ایم اب نہیں رہی تو اس میں واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے نیر بخاری کی قیادت میں چارسدہ میں اے این پی کے وفد سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اے این پی کے پاس ولی باغ حاضر ہوا اور ہم بالخصوص اسفند یار ولی کی مزاج پرسی کے لیے آئے جن کی طبیعت ناساز ہے۔