حکومت بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردے گی, حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے مزید اضافہ کردے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے جاری کردہ اپنی پانچویں جائزہ رپورٹ میں بتائی ہے۔آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری کی گئی ہے۔جائزہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل سے متعلق جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔