ڈالر مزید 3 روپے 25 پیسے مہنگا، 189.25 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر مزید 3 روپے 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 189.25 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔جمعرات کو بھی ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں سوا تین روپے کا اضافہ ہوا۔جمعرات کو ڈالر کی قدر 3 روپے 25 اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک ڈالر 189 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔