سونا مہنگا ہو گیا: پاکستان میں قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا
کراچی: سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے، 1500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نےبتایا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔ملکی مارکیٹ میں اس وقت 1500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔