سوئٹزرلینڈ نے 8 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردیے
برن: یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے پابندی کے تناظر میں اب تک تقریباً 8 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کی چڑھائی کے بعد یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کی گئیں اسی ضمن میں سوئٹزرلینڈ اب تک روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ میں مجموعی منجمد شدہ روسی اثاثوں میں بینک اکاؤنٹس اور مختلف ریاستوں میں روس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے 28 فروری کو یورپی یونین کی روس پر پابندیوں کی پالیسی کو اپنایا اور اپنے ملک میں موجود روسی اثاثوں کو مراحلہ وار منجمد کرنا شروع کیے۔