عمران کو پی ٹی وی پر لائیو بولنے کی اجازت نہ دی جائے۔سید ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران کو پی ٹی وی پر لائیو بولنے کی اجازت نہ دی جائے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ناصر شاہ نے عمران خان کے قوم سے خطاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی تقریر ریکارڈ کی جائے اور پہلے یہ دیکھا جائے کہ وہ قوم میں انتشار تو نہیں پھیلا رہے۔
Imran should not be allowed to speak live on PTV. The speech should be recorded and first it should be seen that he is not spreading any chaos in the nation. After the historic decision of the SCP,no one shd be allowed to play with this nation & the constitution should come first
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) April 8, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ ایس سی پی کے تاریخی فیصلے کے بعد کسی کو بھی اس قوم کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آئین کو پہلے آنا چاہیے۔