مہنگی ترین کار خریدنے والے کی خوشی کو نظر لگ گئی۔
برطانیہ کے شہر ڈربی میں مہنگی ترین ریسنگ کار خریدنے والے شخص کی خوشی کچھ ہی لمحوں میں بکھر گئی۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈربی میں ایک شخص نے فراری کی ریسنگ کار خریدی جس کی مالیت 2 لاکھ 50 یورو یعنی پاکستانی روپوں میں گاڑی کی قیمت (5 کروڑ 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد) تھی تاہم ڈرائیور نے گاڑی خریدنے کے بعد شو روم سے محض 2 میل تک فاصلہ بھی بمشکل طے کیا تھا کہ کار کو حادثہ پیش آگیا۔ ڈربی شائر پولیس کے مطابق حادثہ یکم اپریل کو پیش آیا تاہم ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا تاہم مہنگی ترین اسپورٹس کار کا اگلا حصہ اور بونٹ بری طریقے سے ٹوٹ گیا۔