وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے۔فیصل جاوید خان
تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید نے عمران خان کی پی ٹی وی پر تقاریر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں وہ ہار چکے ہیں۔تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا، آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے، وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔