ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 12 پیسےکمی

ملک میں کاروباری سطح پر استحکام دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک میں 2 روپے 12 پیسے سستا ہو گیا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 186 روپے 05 پیسے ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا کاروبار 189 روپے تک ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 190 روپے سے تجاوز کر گیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 17 پیسے ہو گیا تھا۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوکر 190 روپے 50 پیسے ہو گیا تھا۔