انتہاپسند ہندو مذہبی رہنما کی کھلے عام مسلمان خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا۔ لکھنو کے قریبی علاقے میں جنونی ہندو مذہبی رہنما نے کھلے عام مسلمان خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی شہرلکھنو کے نواحی علاقے سیتا پورمیں ہندومذہبی رہنما نے کھلے عام مسلمان خواتین کواغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہندوانتہاپسند مذہبی رہنما لائوڈ اسپیکرپر پولیس کی موجودگی میں مسجد کے باہرمجمع جمع کرکے مسلمان خواتین کواغوا کرنے اورسرعام زیادتی کرنے کی دھمکیاں دیتا دکھائی دے رہا ہے۔اس موقع پرمجمع ہندوں کے مذہبی نعرے لگاتا رہا۔ ویڈیو سامنے آنے کے باوجود پولیس نے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے اب تک ہندوانتہاپسند رہنما کوگرفتارنہیں کیا ہے۔