عدالتی فیصلے کی کاپی سیکرٹریٹ کو موصول،قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو ہوگا

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 9 اپریل کی صبح ساڑھے 10 بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کی کاپی قومی اسمبلی سیکرٹری کو موصول ہو گئی ۔ قومی اسمبلی کا علیحدہ سے اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا، رواں شیڈول کے مطابق ہفتے کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا۔