رمضان میں بھی عوام پر مہنگائی بم: رمضان المبارک میں مہنگائی میں اضافہ, 22 اشیائے ضروریہ مہنگی
ملک میں رواں ہفتے رمضان اور سیاسی صورتحال کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وارشرح 17.87 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں53 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 153 روپے پرپہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ پیاز 13 روپے37 پیسے فی کلو، لہسن8 روپے86 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 474 روپے23 پیسےہوگئی۔