پیٹرولیم مصنوعات فوری طور پر 35 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی سفارش

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول فوری طور پر 27 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا جائے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ نہ کیا گیا تو ملک میں شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔