اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کے حوالے سےبنائی گئی ہالی وڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔
ہالی وڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی میں القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کی مکمل تفصیل بتائی گئی ہے۔ ایکشن اور تھرلرفلم ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کے ایکشن کی یاد تازہ کرے گی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کیسے امریکی حکام سیٹلائٹ کے ذریعے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ تک پہنچے اور انہوں نے اس کمپاؤنڈ کی شب و روز نگرانی کی۔ زیرو ڈارک تھرٹی رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی