حافظ سعید کی جانب سے بھارتی فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Aug 08, 2015 | 17:34

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق بنائی جانے والی مذکورہ فلم میں حافظ سعید اور پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کی گئی ہے۔ فلم میں فنکاروں کو پاکستان اور جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے دکھایا گیا ہے۔ مذکورہ فلم اٹھائیس اگست کو ریلیز ہو رہی ہے جسے بعد میں پاکستانی سینماؤں میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت پاکستان کو اس فلم کی ملک میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے اور پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کو بھی پاکستانی تحفظات سے آگاہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔۔

مزیدخبریں