پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا

لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اگر رینجرز نے خیبر پختونخوا ، فاٹا اور کراچی میں حالات ٹھیک کردیے تو پنجاب میں بھی اسے بلانا چاہیے،، ہماری پولیس کی بھی دہشتگردی کے خلاف ٹریننگ کی جائے. انہوں نے کہا عابد شیر علی کے والد کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کے سب سے بڑے سہولت کار رانا ثنا اللہ ہیں،، نیشنل ایکشن پلان میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں ایکشن کرنا ہے لیکن نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں ایکشن نہیں ہونے دیا،، جب پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہونے دیں گے تو پھر اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے اور ہم روز لاشیں اٹھاتے رہیں گے