عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری کی آج پاکستان آمد کے پیش نظرکارکنوں نے بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری آج صبح سات بجے لاہور پہنچیں گے۔ کارکنوں نے لاہور ایئرپورٹ پر ان کے بھرپوراستقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جبکہ قائدین نے طاہرالقادری کی وطن واپسی کے پیش نظر سیاسی اورقانونی ایجنڈا بھی طے کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے خلاف تحریک چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور نتائج حاصل کرنے تک پاکستان میں ہی رہیں گے۔ عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے حصول کیلیے قانونی اور سیاسی آپشن بھی اختیار کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری لاہور پہنچنے کے بعد ناصر باغ جلسے میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عوامی تحریک کی جانب سے جلسہ کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔