ایک سال پہلے آج ہی کے دن ملک دشمنوں نے اتنشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کی
ایک سال پہلے آج ہی کے دن ملک دشمنوں نے اتنشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کی،،، کوئٹہ کو خون میں نہلا دیا گیا، سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے بیرونی دروازے کے باہر خودکش حملہ آوور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، اس وقت وکلا کی بڑی تعداد صدر بلوچستان بار ایسوسی ایشن بلال کاسی کے قتل کیخلاف احتجاج کر رہی تھی۔دھماکے کے نتیجے میں چھپن وکلا سمیت تہتر افراد شہید ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں صحافی بھی شامل تھے، سانحہ کو ایک سال بیت گیا لیکن اس کے زخم آج بھی زندہ ہیں،،، دھماکے کے شہدا کو ابھی تک انصاف ملا نہ ہی ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکا،سانحہ کی انکوائری رپورٹ بھی جاری کی گئی جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ فوری نافذ کرنے اور دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کے بیانات اور مؤقف نشرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور دہشت گردی کے شکار افراد کےلواحقین کو فوری معاوضہ دینے کی سفارش بھی کی گئی