عمران نیازی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے کیونکہ میں بھی پیش ہوں گی۔ عائشہ گلالئی

تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی گھبرا گئے ہیں اس لیے کبھی کچھ اور کبھی کچھ بولتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران نیازی گھبرا گئے ہیں، کبھی کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں توکبھی گھبرا کرکچھ اوربولتے ہیں، عمران نیازی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے کیونکہ میں بھی پیش ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے مجھ پرتیزاب پھینکنے اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دھمکیوں کی وجہ سے ان کا خاندان اسلام آباد منتقل ہوچکا ہے۔