عام انتخابات کی تیاریوں کی حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا جس کی صدارت سیکریٹری الیکشن کمیشن کریں گے

عام انتخابات کی تیاریوں کی حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا جس کی صدارت سیکریٹری الیکشن کمیشن کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی عملے کے ڈیٹا کی سکروٹنی کا جائزہ اور نتخابی مواد کی سٹوریج کے حوالے سے امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے بجٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا جب کہ اجلاس میں ریگولر پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ شرکا کو پولنگ سٹیشن کی موجودہ حالات اور ان کو گوگل سے منسلک کرنے مردم شماری کے ڈیٹا اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی