بلاول بھٹو کی طرف سے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق وکلا کو خراج عقیدت پیش گیا گیا

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سےسانحہ کوئٹہ میں جاں بحق وکلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں وکلا کے خون سے ہولی کھیلنے والے ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے،وکلا پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پر حملہ آور ہوئے۔ سانحے میں جاں بحق وکلا کو نہیں بھولیں گے۔ وکلا کے خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے ۔ ایسے حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔