وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدار ت اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدار ت اعلیٰ سطح کا اجلاس.صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.آؤٹ فال روڈ پر دھماکے کے واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔
آؤٹ فال روڈ پر دھماکہ کا واقعہ افسوسناک ہے.سگیاں کے پاس ٹرک اڈے واضح ہدایات کے باوجود دوسری جگہ کیوں منتقل نہیں کئے گئے .وزیراعلیٰ کا ٹرک اڈے کو جلد سے جلد دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم
متعلقہ محکموں اور اداروں کو از خود ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔دھماکے کے واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے.ہسپتالوں میں زخمیوں کی بہترین نگہداشت جاری رکھی جائے.پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے. پنجاب اور لاہور میں آنے والی گاڑیوں کی موثر چیکنگ ہونی چاہیئے.وزیراعلیٰ کا دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسو س کا اظہار۔