منشیات فروش گروہ سے لاکھوں مالیت کی ممنوعہ اشیا ء برآمد ہوئی
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی نشاندہی پر منشیات فروش گروہ کو گرفتارکرلیا گیا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں موجود پولیس کمیونیکشن آفیسرکی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کو مشکوک آٹو رکشہ کی سنیپ چیکنگ کی ہدایت کی گئی۔ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملت روڈ سے میاں بیوں سمیت چار منشیات فروش افراد کوگرفتارکیا گیا۔منشیات فروش گروہ سے لاکھوں مالیت کی ممنوعہ اشیا ء برآمد ہوئی
گروہ میں میاں بیوی آٹو رکشہ جبکہ دو افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔منشیات فروش گروہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔۔