لبوں پر ملی نغمے اور جشن آزادی کی خریداری کرتے یہ ہیں کراچی کے شہری
لبوں پر ملی نغمے اور جشن آزادی کی خریداری کرتے یہ ہیں کراچی کے شہری ،، آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ آزاد ملک کی آزاد فضاوں میں آزادی کا جشن منانا بھی نعمت سے کم نہیں ہے،، سب کو جشن آزادی بھرپور انداز اور جوش وخروش سے منانا چاہیے
لائٹ ہاوس بازار میں سبزہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، ٹوپیاں اور خوبصورت ڈریسز کی دکانیں سج چکی ہیں، لوگ اشیا کی خریدی کرکے پاک وطن سے اپنی محبت کا اظہارکررہے ہیں
یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے آئے بڑی تعداد میں خریداروں کو دیکھ کر کاروباری حضرات بھی خوش ہیں،