الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد بھی این اے ایک سو بیس میں ترقیاتی کام جاری ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے:رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس میں پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد نے انتخابی مہم کے دوران گھر گھر جا کر علاقہ مکینوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔۔اس موقع پر وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کاکہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں بھی حلقہ کے عوام سے ملاقات کی اور ووٹ کی اپیل کی لیکن ان کے مدمقابل امیدوار نے ووٹ مانگنا تو دور کی بات چار برسوں میں علاقے کا حال تک نہ پوچھا انہوں الزام عائد کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق جب الیکشن شیڈول جاری ہوجائے تو کسی بھی قسم کا ترقیاتی کام نہیں ہوسکتا لیکن حکومتی مشینری مسلسل حلقے میں ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہے جو دھندلی کا آغاز ہے