سیاسی مخالفین پر مشتمل کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں ہے:شیریں مزاری

تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کیا ہے خط کے متن کے مطابق تحریک انصاف ایسے معاملات کی غیر جانبدار اور قابل اعتماد تحقیقات کی پیشکش پر قائم ہے۔ حکومتی اراکین کی اکثریت پر مشتمل کمیٹی کو یہ کام کسی طور نہیں سونپا جاسکتا۔ سیاسی مخالفین کہ اکثریت پر مشتمل کمیٹی غیر جانبدار نہیں رہ سکتی۔ ڈاکٹر شیری مزاری کا کہنا ہےکہ سیاسی مخالفین کو بیک وقت الزام عائد کرنے، تحقیقات کرنے اور فیصلہ صادر کرنے کا اختیار نہیں سونپ سکتے۔ کمیٹی کو سیاسی نشانہ بازی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی پارلیمان کی طرز پر غیر جانبدار پارلیمانی کمشنر برائے معیارات مقرر کیاجاسکتا ہے۔