ملک غیرمعمولی حالات سے گزر رہاہے،،میاں نواز شریف بخیروعافیت اپنی منزل پر پہنچیں گے:آصف کرمانی

اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں آصف کرمانی کاکہناتھا،،کہ سیاسی جماعتیں مختلف افواہیں پھیلا رہی ہیں،،لیکن عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں،،اس کا ثبوت ریلی میں مل جائے گا،،انہوں نےکہا،،کہ نوازشریف کاقافلہ صبح نو بجے بلیو ایریا سے روانہ ہوگا ،،اور جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور پہنچے گا،،راستے میں ان کے چاہنے والے استقبال بھی کریں گے،،آصف کرمانی نے مزید کہا،،کہ ضلعی انتظامیہ سے ریلی کی اجازت لے لی ہے،،ہمارا کوئی پلان بی نہیں ہے،،ریلی جی ٹی روڈ کے ذریعے ہی روانہ ہوگی