نوازشریف کاریلی کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور روانگی کااعلان انتظامیہ کے لیے درد سر بن گیا
نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کے لیے نکالی جانے والی ریلی جڑواں شہروں کی انتظامیہ کے لیے درد سر بن گئی ہے،،ذرائع کاکہناہے ،،کہ ریلی کو مستقل طورپر ایئر سر ویلنس کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا،،جب کہ ہیلی کاپٹر میں سنائپر تعینات کرنے کافیصلہ بھی کیا گیاہے،،ذرائع کے مطابق حساس ادارے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو ریلی میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی سے مطلع بھی کرچکے ہیں،،نواز شریف کی ریلی میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ خطرہ راول پنڈی،،گجرات،،گوجرانوالہ اور لاہور میں ہے،،دوسری طرف نوازشریف نے اپنے ذاتی سیکیورٹی سٹاف کو بھی ریلی میں اپنی سیکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،، جب کہ ان کی گاڑی میں جدید جیمر سسٹم بھی نصب کردیا گیاہے