پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیموکریٹک ڈکٹیٹر کے خلاف فیصلہ آیا:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےچیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جی ٹی روڈ پرکیا کرنے جارہے ہیں۔ کیا یہ بتانےکہ فیصلے میں ان کےساتھ ظلم ہوا اور چوری کرنا جائز ہے۔مسلم لیگ ن کھلے عام کہہ رہی کہ عدالتی فیصلہ نہیں مانتی۔سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر نوازشریف کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے. عمران خان نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کو جمع کیا جارہا ہے۔۔ہم سڑکوں پر نکلے تو کہا گیا جمہوریت کو ڈی ریل کررہے ہیں، اب نواز شریف کیا کرنے جارہے ہیں۔ جتنے لوگ یہ جی ٹی روڈ پر نکالیں گے اس سے کہیں زیادہ ہم نکال کر دکھائیں گے، یہ کچھ بھی کر لیں نہ این آر او ملے گا اور نہ ہی کیس واپس ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تمام ادارے مفلوج کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن جلد انتخابات چاہتی ہےتوتحریک انصاف بھی تیارہے تاہم اس الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ تیرہ اگست کو شیخ رشید کےجلسے میں بھرپورشرکت کریں گے