سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا
شہریوں کو دشواری سے بچانے کیلے ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا ۔ ٹریفک پولیس کیمطابق جناح ایونیو ایکسپریس چوک سے F 8 ایکسچینج تک جانے والی روڈ ٹریفک کیلے بند رہے گی۔شہری بیلو ایریا سے آنے جانے والے سروس روڈ فضل حق اورناظم الدین روڈ استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے فیصل چوک سے کھنہ پل تک بند رہے گی ۔شہری مری روڈ جانے کیلے برما چوک پارک روڈ اور راول ڈیم والا راستہ اختیار کریں۔ ٹریفک پولیس نے مری روڈ کو راول ڈیم سے چوک فیض آباد تک جزوی طور پر بند اور کھلا رکھا ہے۔لاہور جانے کیلے شہری IJP روڈ 9th ایونیو سے فیض آباد آغا نرسری سے دائیں مڑکر لاہور جاسکتے ہیں جبکہ 9th ایونیو روڈ ٹریفک کیلے کھلا رہے گا