اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزدوسری احتساب عدالت منتقل کرنے کی نوازشریف کی درخواست منظورکرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پرسماعت کی،،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلہ سناچکے ہیں،دیگر دوریفرنسزمیں ہمارا دفاع بھی وہی ہے جوپہلے ریفرنس میں تھا لہذا انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلیے ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کیے جائیں۔نیب نے نوازشریف کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فردجرم عائد کرنے سے پہلے مقدمات دوسری عدالت منتقل ہوسکتے ہیں،عدالت نے دونوں ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظورکرلی