قومی ائیرلائن کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس سیکشن نے ایئربس اے 320 کو مکمل اوورہال کر کے دس لاکھ امریکی ڈالر کی بچت ممکن بنائی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انجینئرز نے ایئربس تھری ٹوینٹی کو مکمل اوورہال کیا، انجینئرنگ سیکشن کے انجینئرز نے طیارے کے تمام پارٹس کھول کر طیارے کو مکمل اوورہال کیا، کیبن انٹرئیر کے ساتھ ساتھ طیارے کو نیا رنگ و روغن بھی کیا گیا، پی آئی اے انجینئرز نے بیرون ملک طیارے کا کام کروانے کی بجاۓ اپنی صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ تقریبا دس لاکھ امریکی ڈالر کی بچت کی، پی آئی اے انجینئرنگ نے اس سے قبل بھی دو طیاروں کی اپ گریڈیشن ملک میں ہی کی تھی، انجینئرز پی آئی اے طیاروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ دیگر ایئرلائنز کو بھی خدمات فراہم کر رہے ہیں، پی آئی اے عمان ایئر، سعودی ایئر، قطرایئرویز اور گلف ایئر کو مینٹیننس سروسز فراہم کر رہا ہے،