اسلام آباد: ایف نائن پارک میں ایک لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

Aug 08, 2018 | 08:57

وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات غیر محفوظ ہوچکے ہیں، پارک میں تعینات سی ڈی اے ملازمین نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئےایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی ار کے مطابق سی ڈی اے ملازم کی جانب سے لڑکی کو ڈرایا گیا کہ پارک میں آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے،،پہلے سی ڈی اے ملازمین کی جانب سے لڑکی کو دوہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے سے باہر جانے کو کہا گیا اور بات نہ ماننے پر پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی بھی دی گئیلڑکی جنگل کی طرف گئی تو پارک کے ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کے بعد لڑکی کو پارک کے باہر چھوڑا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

مزیدخبریں