امریکہ کامزید16 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر25 فیصد ٹیکس وصولی کافیصلہ

امریکہ نے اس مہینے کی تئیس تاریخ سے مزید سولہ ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پرپچیس فیصد ٹیکس وصولی کافیصلہ کیاہے۔امریکی تجارتی نمائندے نے بتایا کہ انہوں نے دوسواناسی درآمدی مصنوعات کی حتمی محصولاتی فہرست جاری کردی ہے۔یہ کارروائی امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کو طول دینے کی کڑی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ گزشتہ ماہ34ارب ڈالر کی مصنوعات پرٹیکس عائد کرنے کے بعد تجارتی سہولیات پربات چیت کیلئے چین پردبائوڈالناچاہتی ہے۔چین نے برابری کی سطح پر جوابی کارروائی کاعزم ظاہر کیاہے۔