سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔سپریم کورٹ میں حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہم کیسے مداخلت کرسکتے ہیں، ہم نے کل بھی ہائیکورٹ کا اس قسم کا ایک فیصلہ معطل کیا ہے۔ وکیل سردار اسلم نے کہا عمران خان 5 نشستوں سے انتخاب جیتے ہیں، اپنی پہلی تقریر میں عمران خان نے حلقے کھولنے کا کہا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا یہ سیاسی بیانات ہوتے ہیں، ہم سیاسی تقریروں کا جائزہ نہیں لے سکتے