کوئی این آرآؤ نہیں ہوگا،اب نوازشریف کا مستقبل آئین وقانون ہے۔ شیخ رشید

Aug 08, 2018 | 10:51

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کے تابوت میں کیل لگا دیں گے،الیکشن کمیشن کے باہرنعرے لگانے والے شوق پورا کرلیں اس کے بعد بھی عمران خان ہی آئیں گے،انھوں نے کہا کہ کراچی کے خاموش لوگوں نے نیا پاکستان دیا ہے تبدیلی کی بنیاد کراچی نے ڈالی ہے، پی ٹی آئی نے پچیس فیصد بھی ڈلیورکردیا توسمجھیں کامیاب ہوگئے،عمران نے پچیس سال جدوجہد کی اورفضل الرحمن نے پچیس سال اقتدارانجوائے کیا

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی جیت کونئے نام دے رہے ہیں،کوئی ایک حلقہ بتایا جائے جہاں گڑبڑہوئی ہے،قوم نے عمران خان پربھاری ذمہ داری عائد کی ہے،سترسال کا قرضہ ایک طرف چارسال کا قرضہ ایک طرف ہے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کومحفوظ اورغریب کا پاکستان بنائیں گے،حسن حسین اوراسحاق ڈارکوانٹرپول کے ذریعے بلائیں گے ،نوازشریف کا مستقبل اب آئین وقانون ہیں

مزیدخبریں