پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے اے 750 میں اے سی سسٹم بند ہونے کے بپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے اے 750 میں اے سی سسٹم بند ہونے کے باعث ایک نومولود بچے سمیت دیگر مسافروں کی حالت خراب ہوگئی۔اعث ایک نومولود بچے سمیت دیگر مسافروں کی حالت خراب ہوگئی۔

Aug 08, 2018 | 13:47

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا اے سی سسٹم خراب ہونے کی وجہ سی کیبن میں شدید گھٹن ہوگئی، لیکن مسافروں کی شکایت پر بھی عملے نے کان نہیں دھرے۔ اسی دوران ایک نومولود بچہ بے ہوش ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی والدہ شور مچاتے ہوئے عملے سے کہہ رہی ہیں کہ اے سی نہیں چل رہا تو دروازہ ہی کھول دیں۔ دیگر مسافروں کی جانب سے بھی خوب احتجاج کیا گیا۔ مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک انتظامیہ کی جانب سے ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں کیا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اور عملے کی شناخت کی جارہی ہے، اگر عملے کی جانب سے مسافروں کے ساتھ اس طرح کا رویہ پیش آیا ہے تو اس کے خلاف ضرور ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے مسافروں کا خیال رکھتے ہیں اور اگر کبھی بھی ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے، جس میں مسافروں کی جان کا خطرہ ہوتا ہے تو ہم جہاز لینڈ بھی کروا دیتے ہیں۔

مزیدخبریں