پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ہارورڈ کینیڈی سکول (امریکہ) میں مشترکہ تحقیق کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ہارورڈ کینیڈی سکول (امریکہ) میں مشترکہ تحقیق کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط, سینٹر فار اکنامک ریسرچ پاکستان بھی مشترکہ تحقیق کے منصوبے میں معاونت کرے گا, *سیف سٹیز اتھارٹی میں ہونے والی تحقیق شہریوں کی15ہیلپ لائن پر شکایا ت اور پولیس رسپانس سے متعلقہ ہے
اسٹیٹ اتھارٹی پراجیکٹ‘‘ نامی تحقیقی منصوبے کا باقاعدہ آغاز رواں ہفتے ہو گا
ہارورڈ کینیڈی سکول اورسینٹر فار اکنامک ریسرچ پاکستان کی ٹیم سیف سٹیز ہیڈکوارٹر میں ریسرچ کرے گی, تحقیقی منصوبے کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہے, مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں منعقد ہوئی, چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان، CERPبورڈ ممبر ڈاکٹر علی چیمہ نے دستخط کیے ,پروفیسرہارورڈسکول ڈاکٹر عاصم خواجہ،ریسرچ مینیجر ہارورڈ کینیڈی سکول مس فے ٹیریٹ، ریسرچ فیلو مس جولیا لیڈکس بھی شریک ریسرچ سکالر ز کے 6رکنی وفدکو پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا, آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس بارے بریفنگ دی گئی وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل رکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا مختصر عرصے میں اتھارٹی نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جو خوش آئند ہے: وفد کے شرکاء
ریسرچ پراجیکٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی: ہارورڈ سکالرز