چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد پنجاب ہاؤس میں رہنے کا اعلان کردیا
عمران خان کا وزیر اعظم بننے کے بعد سرکاری رہائش گاہ کا معاملہ، ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد سرکاری رہائش گاہ سپیکر ہاؤس کی بجائے پنجاب ہاؤس میں رکھیں گے،،،رہنما تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے،،، نعیم الحق نے کہا ہے کہ پنجاب ہاؤس ہر لحاظ سے عمران خان کے رہنے کے لیے موزوں جگہ ہے،،، نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہفتے میں چار، پانچ روز پنجاب ہاؤس رہیں گے، جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویکنڈ اپنے گھر پر گزاریں گے