آئین کے تحت پندرہ اگست سےپہلےاسمبلی اجلاس بلانالازمی ہے، اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نگران وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفر

سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانےکیلئےسمری بھیجی جاچکی ہے، جس میں اجلاس بارہ سےچودہ اگست کے درمیان بلانے کیلئے کہا گیاہے، اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کے بعد سپیکراورڈپٹی سپیکرکاانتخاب ہوگا، قائدایوان کا انتخاب بھی اسی روز کیا جائے گا، وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کاکہناتھاکہ آئین کےتحت پندرہ اگست سےپہلے اسمبلی اجلاس بلانالازمی ہے۔ سیاسی بیانات آ رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، حکومت کا 5 سال کا مینڈیٹ ہے انہیں کام کرنے دینا چاہیے اور آگے کی طرف دیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا جہاں قانون کے مطابق گنتی ضروری ہے وہاں ہونی چاہیئے، دوبارہ گنتی کرانے سے الیکشن سے متعلق خدشات ختم ہو جاتے ہیں،