عمران خان ایک پروڈکٹ ہے جس کا عوام کو پتہ چل جائے گا،جاوید ہاشمی

Aug 08, 2018 | 19:31

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک سال میں عمران خان کوبھی اب معلوم ہوجائے گا، عمران خان نے مینڈٹ کی توہین کی ہے، یہ ایک پروڈکٹ ہے جس کا عوام کو بہت جلد پتہ لگ جائے گا, راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کے خلاف ہم یک جان ہیں اور ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر متحد ہیں،ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں،الیکشن کے نتائج عوام کی یا ووٹرز کی رائے نہیں, متحدہ اپوزیشن نے الیکشن کمشنر کو فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا

مزیدخبریں