قائم مقام امریکی سفیرجان ایف ہوورکی عمران خان سے ملاقات، افغانستان کا استحکام پاکستان امریکہ اورخطے کے مفاد میں ہے،عمران خان
قائم مقام امریکی سفیر جان ایف ہوورکی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے بنی گالہ کا دورہ کیا اورعمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کاخواہش مند ہے،ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پرزوردیا،انھوں نے کہا کہ جنگ اورقوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں،افغانستان کا استحکام پاکستان،امریکہ اور خطے کے مفاد میں ہے،تحریک انصاف امریکہ کے ساتھ اعتماد پرمبنی تعلقات کیلئے پرعزم ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مستحکم تجارتی اورمعاشی تعلقات کواہم سمجھتے ہیں،پاکستان کے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید سرگرمی وقت کا تقاضا ہے