نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزاحتساب عدالت نمبردو منتقل کردیئے گئے
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزاحتساب عدالت نمبردومنتقل کردیئے گئے،احتساب عدالت نمبرایک کے عملے نے تمام ریکارڈ دوسری عدالت منتقل کیا،احتساب عدالت کے جج ملک ارشد دونوں ریفرنسزکا ٹرائل جمعرات کودوبارہ شروع کریں گے،سابق وزیراعظم نوازشریف نے جج محمد بشیرکوایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد دونوں ریفرنسزکی سماعت نہ کرنے کی استدعا کی تھی جس پردونوں ریفرنسز کودوسری عدالت متنقل کیا گیا ہے