کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 16 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطور رہے گا، تاہم ہزارہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزاؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔