کابینہ کی اقتصادی اور نجکاری کمیٹی کا اجلاس آج ہونگے
مشیر خزانہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں بھارت سے تجارت معطل کرنے سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پر بریفنگ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کرینگے، اجلاس میں بھارت سے تجارت معطل کرنے سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہی ہوگا،جس میں کمیٹی کو اب تک نجکاری پروگرام کی پیش رفت پر مکمل بریفنگ دی جائے گی اور لاکھڑا کول ڈیویلپمنٹ کمپنی کو نجکاری کی ترجیحی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی این ایس سی ،پورٹ قاسم اتھارٹی،کے پی ٹی کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دی جائے گی