خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع
لاہور: احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے جوائنٹ سیشن کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ تیسرےملزم ندیم ضیا کواب تک کیوں گرفتار کرکے پیش نہیں کیا گیا، پروڈکشن آرڈرملزم کی مرضی سے جاری ہوتے ہیں یا درخواست دیتے ہیں؟۔ احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج تو خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنی تھی، کیس اب کافی سنجیدہ موڑپرآگیا ہے۔ وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بہت اہم ہے اس لیے خواجہ سعد کی شرکت لازمی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسپیکر کوعدالت حکم دے سکتی ہے کہ ملزم کو لازمی بھیجا جائے۔