کشمیر شہ رگ ہے،پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا مودی سرکار کاغیرقانونی اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر پر متنازعہ اقدام کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی آخری حدیں عبور کرچکی ہے۔بھارت جان لے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم یکجاہیں۔ آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورکل بھی کھڑے رہیں گے۔ کشمیری عوام کی اخلاقی اورسفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے۔