مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکرا ئوکی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خدائوں نے نہیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ5سٹار ہوٹل ہیں۔12اگست3بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔